ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے کسی بھی فیصلے کو برداشت نہیں کیا جائے گا:فاروق عبداللہ

غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے کسی بھی فیصلے کو برداشت نہیں کیا جائے گا:فاروق عبداللہ

Sun, 11 Sep 2022 11:14:20    S.O. News Service

جموں، 11؍ ستمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی)نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے کسی بھی فیصلے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔اُن کے مطابق میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس سارے معاملے پر نظر رکھے گی۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں کل جماعتی اجلاس کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں میں آج لگ بھگ سبھی سیاسی پارٹیوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے مجوزہ فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔فاروق عبداللہ نے مزید بتایا کہ میٹنگ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے شرکت کی جس دوران متفقہ طورپر سبھی نے فیصلہ لیا کہ اگر غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تو اس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔دریں اثنا میٹنگ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر رمن بھلا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھاجپا اپنی ساکھ کھو چکی ہے لہٰذا و ہ غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کیلئے پر تول رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سبھی سیاسی پارٹیوں نے یک زبان ہو کر کہا کہ بھاجپا کے عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔


Share: